رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ ایت اللہ کاظم صدیقی نے جنوبی یمن کے واقعات اور عدن میں سعودی اور اماراتی حمایت گروہوں کے درمیان لڑائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔
ایت اللہ صدیقی نے کشمیر کے حالات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کے متعلقہ فریقوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔
تہران کے خطیب جمعہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے علاج و معالجے کے عمل میں انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں کی خاموشی پر تنقید کی۔
انہوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں اور پیشرفت کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی دفاعی پیشرفت اسلامی انقلاب کا ثمرہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس عمل کو جاری رکھے گا۔
ایت اللہ صدیقی نےایران کی حدود میں امریکا کے جدید ترین ڈرون طیارے کو مارگرائے جانے کو ایرانی دفاعی طاقت کا ایک معمولی سا ثبوت قراردیا۔/۹۸۸/ ن